• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 41859

    عنوان: گٹر کے اوپر بنے ہوئے پختہ فرش پر نماز

    سوال: آج کل گھروں میں زمین کے اندر گٹر بنانے کا نظام ہے، گٹر کے اوپر فرش بنا دیا جاتا ہے، کیا اس جگہ یعنی گٹر کے اوپر فرش پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ مہربانی فرما کر تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 41859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1487-1487/M=11/1433 اس گٹر کے اوپر بنے ہوئے پختہ فرش پر نماز پڑھ سکتے ہیں، بشرطیکہ اوپر فرش پر ناپاکی نہ ہو، البتہ اس پر نماز پڑھنا کراہت سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند