• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 13325

    عنوان:

    کیا کوئی مقتدی کسی ضرورت کی بناء پر نماز سے نکل سکتا ہے مثلاً اگر وہ بہت زیادہ تھکا ہوا ہو اور یہ ہو کہ وہ سوجائے گا اور دوسرے لوگوں کو پریشان کرے گا یا اگر کسی کی زندگی خطرے میں ہو؟میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا کوئی شخص جماعت سے نکل سکتا ہے اور اگر ہاں تو کن صورتوں میں؟ (۲)چار رکعت والی نماز میں (ظہر یا عصر) اگر کوئی شخص پہلے تشہد میں (دو رکعت کے بعد) پورا درودشریف پڑھتا ہے تو کیا اس کو سجدہ سہو کرنا ہوگا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13325

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 903=842/ب

    اگر کسی کو اثنائے نماز میں نکسیر ٹوٹ جائے یا ریاح خارج ہوجائے یا الٹی آئے تو ان سب صورتوں میں جماعت سے نکل سکتا ہے۔ اپنے عوارض سے فارغ ہوکر طہارت ووضو کرکے نماز میں شرکت کرسکتا ہے۔

    (۲) اس کے ذمہ سجدہ سہو واجب ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند