• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 60652

    عنوان: نماز کی حالت میں پیٹ میں گیس کی وجہ سے ریاح کی شکایت ہونے پر ریاح کو خارج ہونے سے روکنا نماز کو جاری رکھنے کے لیے کیسا ہے ؟

    سوال: نماز کی حالت میں پیٹ میں گیس کی وجہ سے ریاح کی شکایت ہونے پر ریاح کو خارج ہونے سے روکنا نماز کو جاری رکھنے کے لیے کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 60652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 953-963/H=11/1436-U جائز ہے، البتہ اگر روکنے سے تکلیف وپریشانی بڑھ جائے کہ خشوع خضوع بھی فوت ہوجائے تو ایسی حالت میں ورکنا مکروہ ہے، اگر سکون واطمینان میں کچھ فرق نہ پڑے نیز مضر نہ ہو تو روک کر نماز پوری کر لینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند