• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 146616

    عنوان: ایک مشت سے کم ڈاڑھی والے کی اذان معتبر ہے یا نہیں؟

    سوال: کیا ایسے موذن کی اذان اور اقامت معتبر ہے جس کی داڑھی ایک مشت سے کم پر کٹی ہوئی ہو۔ ۲) جس مسجد میں بچّے اکثر صفوں کے درمیان حتی کہ پہلی صف میں آجاتے ہوں وہاں کیا کرنا چاہئے ۔

    جواب نمبر: 146616

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 234-218/B=3/1438

     

    ڈاڑھی منڈانے والا اور ایک مشت سے کم رکھنے والا دونوں شرعاً فاسق ہیں، ایسے شخص کی اذان و اقامت مکروہ تحریمی ہے، اذان اور اقامت کے لیے کسی باشرع کو رکھنا چاہئے۔

    (۲) ایک نابالغ بچہ ہو اور صف کے درمیان میں کھڑا ہو جائے تو وہ کھڑا ہو سکتا ہے، اسے ہٹایا نہ جائے اور اگر ایک سے زیادہ بچے ہوں تو مردوں کے پیچھے ان کی صف ہونی چاہئے، یہ امام کی ذمہ داریوں میں سے ہے کہ وہ اس کا خیال کرکے صف لگوائے، جب صفیں صحیح لگ جائیں اس کے بعد نماز شروع کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند