• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600955

    عنوان:

    مقتدی کا یوں کہنا کہ امام کی نیت میری نیت

    سوال:

    اگر مقتدی ایسی نیت کرے کہ جو امام کی نیت وہ میری نیت تو کیا یہ صحیح ہے ؟ کیا ایسی نیت سے نماز ادا ہو جائیگی؟

    جواب نمبر: 600955

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:188-141/sd=3/1442

     مقتدی کے لیے امام کی اقتداء کی نیت کرنا ضروری ہے ، اس کے بغیر اس کی اقتدا درست نہ ہوگی۔ وینوی المقتدی المتابعة (الدر المختار، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة ۲: ۹۸، زکریا دیوبند) اور ا گر مقتدی نے اس طرح نیت کی کہ وہ امام کے پیچھے وہی نماز پڑھ رہا ہے جو امام پڑھتا ہے ، تو یہ نیت بھی درست ہے ۔( عمدة الفقہ)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند