• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 21067

    عنوان:

    نماز میں کپڑا ندر سے یا باہر سے موڑنا چاہیے ؟اس میں کونسا طریقہ بہتر ہے؟ اندر والا یا باہر والا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال:

    نماز میں کپڑا ندر سے یا باہر سے موڑنا چاہیے ؟اس میں کونسا طریقہ بہتر ہے؟ اندر والا یا باہر والا؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 21067

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 451=451-4/1431

     

    نماز کے دوران کپڑا موڑنے کا عمل تو مکروہ ہے، اگر پینٹ، پاجامہ وغیرہ موڑنے کی ضرورت ہی ہو تو نماز شروع کرنے سے پہلے باہر سے موڑلینا چاہیے، اور ایک مسلمان کے لیے جب ٹخنہ سے نیچے پینٹ وغیرہ پہننا دست نہیں تو اس کو اتنا لمبا پہننے کی ضرورت کیا ہے کہ موڑنے کی نوبت آئے۔ اس کو لوگ فیشن سمجھتے ہیں، حالانکہ اس پر خدا کی ناراضگی وارد ہوئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند