عبادات - صلاة (نماز)

India

سوال # 162849

سنت موکدہ یا غیر موکدہ 4 رکعت والی نماز میں چاروں قل پڑھ سکتے ہیں؟ جیسے پہلی رکعت میں سورہ الکافرون، دوسری رکعت میں سورہ الاخلاص، تیسری رکعت میں سورہ الفلق اور چوتھی رکعت میں سورہ الناس کیونکہ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ پہلے بڑی سورہ پڑھنی چاہیے پھر چھوٹی سورہ اور اگر ایسا ہے تو اس کو آگے پیچھے پڑھ سکتے ہیں جیسے سورہ الکافرون اور سورہ الناس میں 6 آیتیں ہیں تو پہلی 2 رکعت میں سورہ الکافرون اور سورہ الناس پھر تیسری رکعت میں سورہ الفلق میں 5 آیتیں ہیں تو سورہ الفلق اور چوتھی رکعت میں 4 آیتوں والی سورہ اخلاص کیونکہ میں یہ بھی کہیں پڑھا تھا کہ اس طرح سے الٹا بھی نہیں پڑھنا چاہیے ۔ برائے مہربانی اس کا صحیح حل بتائیں نوازش ہوگی۔

Published on: Jul 2, 2018

جواب # 162849

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1059-935/D=10/1439



خلاف ترتیب پڑھنا مثلاً پہلی رکعت میں سورہٴ فلق اور دوسری رکعت میں سورہٴ اخلاص یہ تو مکروہ ہے۔



(سنت غیر موٴکدہ) نفل میں پہلی رکعت میں سورہٴ کافرون دوسری میں اخلاص تیسری میں فلق اور چوتھی میں الناس پڑھ سکتے ہیں کیونکہ دو رکعت (ایک شفعہ) مستقل نماز ہوتی ہے لہٰذاخلاص کے بعد فلق ہونے میں حرج نہیں وأما اطالة الثالثة علی الثانیة والأولی فلا تکرہ لما أنہ شفع آخر (الدر مع الرد ج۲ص۲۶۵) اور سنت موٴکدہ اور فرض میں ایسا کرنا مکروہ تنزیہی ہے وإطالة الثانیة علی الأولی یکرہ تنزیہا (الدر مع الرد ۲/۲۶۳)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات