• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 5539

    عنوان:

    امام کو امامت کے لیے کب کھڑا ہونا چاہیے؟

    سوال:

    امام کو امامت کے لیے کب کھڑا ہونا چاہیے؟

    جواب نمبر: 5539

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 720/ ب= 608/ ب

     

    جب جماعت کا وقت ہوجائے امام کو مصلے پر آکر کھڑے ہوجانا چاہیے۔ اور صفوں کو درست کرانا چاہیے۔ جب صفیں سب سیدھی ہوجائیں تو اقامت (تکبیر) کہنی چاہیے، اس کے بعد نماز شروع کردینی چاہیے۔ حضرات خلفائے راشدین کا یہی طریقہ تھا، ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کا حکم دیا گیا ہے، علیکم بسنتي وسنة الخلفاء الراشدین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند