• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 61437

    عنوان: کیا سجدہ میں کہنیاں فرش پر مس کی جائے یعنی بچھاکر رکھی جائے تو نماز ہوگی یا دہرانا ضروری ہے؟

    سوال: کیا سجدہ میں کہنیاں فرش پر مس کی جائے یعنی بچھاکر رکھی جائے تو نماز ہوگی یا دہرانا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 61437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1187-964/D=11/1436-U سجدہ میں مرد کو کہنیاں کھڑی رکھنی ہے، بچھانا مکروہ تحریمی ہے، البتہ نماز لوٹانا واجب نہیں ہے۔ قال في الدر (کرہ) افتراش الرجل ذرعیہ للنہي فیما أخرجہ مسلم عن عائشة أنہ کان ینہی عن عقب الشیطان وإن یفترش الرجل ذراعیہ افتراش السبع، قال في البحر قیل وإنما نہی عن ذلک لانہا صفة الکسلان والتہاون بحالہ مع ما فیہ من التشبہ بالسباع والکلاب والظاہر أنہا تحریمیة للنہي المذکور․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند