• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 39999

    عنوان: کیا اہل حدیث کے پیچھے نماز ہو سکتی ہے؟

    سوال: کیا اہل حدیث کے پیچھے نماز ہو سکتی ہے؟

    جواب نمبر: 39999

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1129-1129/M=8/1433 جو غیرمقلد امام تقلید کو شرک نہیں کہتا اور ائمہ مجتہدین وسلف صالحین کو سب وشتم نہیں کرتا اور حنفی مذہب کی رعایت کرکے نماز پڑھاتا ہے اس کے پیچھے حنفیہ کی نماز درست ہے، جو حنفیہ کے مذہب کی رعایت نہیں کرتا اس کے پیچھے درست نہیں، جس کے متعلق رعایت وعدم رعایت کا علم نہیں، اس کے پیچھے مکروہ ہے، مکر نماز ہوجائے گی، جب تک امام کے متعلق کسی وصف مُفسد صلاة کا علم نہ ہو۔ اگر علم ہوجائے مثلاً امام کے بدن سے خون نکلا اور اس نے وضو کیے بغیر نماز پڑھادی تو حنفی کو اپنی نماز کا اعادہ لازم ہے، اورجو غیرمقلد تقلیدکو شرک کہتا ہے اور ائمہ مجتہدین وسلف صالحین پر سب وشتم کرتا ہے اس کے پیچھے نماز درست نہیں، اس کو امام بنانا ہی جائز نہیں․․․ (دیکھئے، فتاوی محمودیہ: ۱۰/ ۳۵۸، مطبوعہ میرٹھ، جدید نسخہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند