• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161738

    عنوان: سودی کاروبار کرنے والے کے ساتھ مسجد میں نماز پڑھنا کیسا ہے

    سوال: بڑی عزت کے ساتھ عرض ہے کہ جو لوگ کھلم کھلا سود کا کاروبار کرتے ہیں، اور اہل علاقہ کو پتہ بھی ہو ں کہ یہ لوگ سود کا کاروبار کرتے ہیں۔اور یہ لوگ خود اس کا اظہار کرتے ہیں تو ان لوگوں کا مسجد میں پیسے خرچ کرنا اور دوسرے لوگوں کا ان کے ساتھ صف میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا کیساہے ؟ براہ کرم جواب دیں۔

    جواب نمبر: 161738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1203-1069/L=10/1439

    ایسے لوگوں کے پیسے مسجد میں لگانے سے احتراز چاہیے ؛البتہ دوسرے لوگوں کا ان کے ساتھ صف میں کھڑے ہوکر نماز پڑھنا درست ہے۔أما لو أنفق في ذلک مالاً خبیثاً ومالاً سببہ الخبیث والطیب فیکرہ ؛لأن اللہ تعالی لا یقبل الا الطیب فیکرہ تلویث بیتہ بما لا یقبلہ․(شامی:۲/۴۳۱ط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند