• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 150995

    عنوان: کیا میں فرض نماز کے پہلے اور بعد میں سنت و نوافل کے بجائے قضا نماز پڑھ سکتا ہوں؟

    سوال: میری بہت ساری فرض نماز باقی ہے ، کیا میں فرض نماز کے پہلے اور بعد میں سنت و نوافل کے بجائے قضا نماز پڑھ سکتا ہوں؟ کیا ایسا کرنے سے قضا اور نوافل دونوں ادا ہو جائیں گے ؟

    جواب نمبر: 150995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 790-826/sd=9/1438

    قضاء کی وجہ سے سنن موکدہ کو ترک نہیں کرنا چاہیے، ہاں نوافل پر قضاء نمازوں کو مقدم کرنا چاہیے، نوافل کے وقت میں قضاء پڑھنے سے ان شاء اللہ نوافل کا بھی ثواب مل جائے گا۔ وأما النفل فقال فی المضمرات: الاشتغال بقضاء الفوائت أولی وأہم من النوافل إلا سنن المفروضة۔ ( رد المحتار : ۷۴/۲، باب قضاء الفوائت، ط: دار الفکر، بیروت، فتاوی محمودیہ :۳۸۵/۷، باب قضاء الفوائت، ڈھابیل )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند