عنوان: میں ایک نومسلم ہوں، اور آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتاہوں کہ کوئی داڑھی والا آدمی بنا داڑھی والے کے پیچھے نماز پڑھ سکتاہے جب کہ بنا داڑھی والے کو بہت علم ہو اور داڑھی والے کو صرف قرآن پاک کی دو تین صورت ہی یاد ہو اور الفاظ کی صحیح ادائیگی نہیں ہو پاتی ہو۔
سوال: میں ایک نومسلم ہوں، اور آپ سے ایک سوال پوچھنا چاہتاہوں کہ کوئی داڑھی والا آدمی بنا داڑھی والے کے پیچھے نماز پڑھ سکتاہے جب کہ بنا داڑھی والے کو بہت علم ہو اور داڑھی والے کو صرف قرآن پاک کی دو تین صورت ہی یاد ہو اور الفاظ کی صحیح ادائیگی نہیں ہو پاتی ہو۔
جواب نمبر: 6212531-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 3-30/L=2/1437-U
نماز ہرشخص کے پیچھے درست ہے، اس بنا پر داڑھی والا شخص بغیر داڑھی والے کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے؛ البتہ امام کے لیے مسائل نماز سے واقفیت ہونے کے ساتھ ساتھ گناہِ کبیرہ سے بچنا بھی ضروری ہے، اس لیے جو امام داڑھی منڈاتا ہو یا خشخشی رکھتا ہو اس کی امامت مکروہ ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند