• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 8223

    عنوان:

    میری بہن نے خواب دیکھا کہ میری امی جو کہ تیسرے رمضان 2008کو وفات پاچکی ہیں سفید لباس پہنے ہوئے ہیں اور چہرے پر جھریاں بھی نہیں او رمیری بہن امی سے کہتی ہے کہ امی آپ کی موت اچھی ہوئی یعنی رمضان میں ہوئی تو امی کہتی ہیں کہ میری موت اور اچھی ہوگی یہ کہہ کر لیٹ جاتی ہیں اور کلمہ پڑھتی ہیں اور پھر یسین پڑھتی ہیں اوروفات پاجاتی ہیں۔ میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ سحری کے بعد ان دنوں جب میں نماز اور تلاوت سے فارغ ہوکر سوتا ہوں تو انتہائی بھیانک اور ڈراؤنے خواب آتے ہیں۔ کبھی کوئی اپنے بچوں کو ذبح کررہا ہے تو کبھی میرا سانس بند ہوجاتا ہے جب کہ یہ مسئلہ رات سوتے وقت نہیں ہوتا ہے صرف سحری کے بعد سونے سے ہوتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8223

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1671/د= 95/ک

    خواب مبارک ہے، اچھی وفات ہوئی ہے، امی کی دوبارہ وفات سے اشارہ ہے ان کے گھر کے بعض لوگوں کی شادی ہونے کی طرف۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند