• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169822

    عنوان: ’’پاک قطر فیملی تکافل‘‘ كا حكم كیا ہے؟

    سوال: انشورنس کے متبادل پاکستان میں پاک قطر فیملی تکافل کے نام سے ایک ادارہ کام کرتا ہے جس کے شریعہ بورڈ کے چیئرمین دارالعلوم کراچی کے مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ہیں! زوال یہ ہے کہ آپ کی اس کے بارے میں کیا تحقیق ہے ؟ یہ صحیح ہے ؟ اس کا ممبر بننا جائز ہے ؟ اور اس میں ملازمت کرنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 169822

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 793-659/B=07/1440

    ”پاک قطر فیملی تکافل“ ادارہ سے ہم واقف نہیں اور نہ اس کے طریقہ کار سے ہم واقف ہیں۔ اس لئے اس ادارہ کا ممبر بننے نہ بننے کے بارے میں پاکستان کے بڑے مفتیان کرام سے رجوع کریں۔ ملتان یا اکوڑہ خٹک کے مفتیان کرام سے معلومات کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند