• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 35804

    عنوان: انعام کی رقم کا حقدار کون ہے؟

    سوال: میرا ایک سوال ہے کہ ایک شخص نے مجھے ایک پرائز بونڈ بیچنے کے لئے دیا اور کہا کہ اسکو بیچ کر مجھے اس کی رقم لا کر دہ۔ اس پرائز بونڈ پر کچھ لکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے یہ ڈر تھا کہ یہ نہیں چلے گا۔ میں نے اس شخص سے کہا کہ میں چیک کروا کر آپ کہ رقم لے کر دے دوں گا۔ پھر دوسرے شخص نے کہا کہ یہ بونڈ مجھے دو میں اس کی رقم دیتا ہوں میں نے اس سے کہا کہ میں بینک سے پتا کروا کر کہ یہ چلتا ہے یا نہیں پھر آپ کو دے دوں گا آپ مجھے اس کی رقم دے دینا۔ اس ہی دوران مجھے خیال آیا کہ میں اس بونڈ کہ چیک کروں کہ اس پر انعام لگا ہے کہ ہیں چیک کرنے پر پتا چلا کہ اس پر انعام لگا ہوا ہے ۔ اب آپ مجھے بتائیں کہ اس انعام کا اصل حقدار کون ہے ۔ پہلا شخص یا پھر دوسرا شخص جبکہ میں نے نہ پہلے شخص کو ابھی تک بونڈ کی رقم دی ھے اور نہ ہی دوسرے شخص سے میں نے لی ہے جبکہ پہلا شخص بونڈ کی رقم لینے کو تیار تھا اور دوسرا شخص بھی بونڈ کی رقم دینے کو تیا ر تھا۔ جبکہ دونوں کو نہیں پتا ہے کہ اس بوندڈ پر انعام لگا ہے۔ اصل حقدار کون ہے تاکہ میں اس کو یہ رقم دے سکوں۔

    جواب نمبر: 35804

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 488-72/B=4/1433 اِس پرائز بونڈ کا تو وہ شخص مالک ہے جس نے وہ بونڈ بیچنے کے لیے آپ کو دیا تھا، لہٰذا انعام کا مالک بھی وہی بیچنے والا شخص ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند