• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63271

    عنوان: اپلیکیشن ڈاوٴن لوڈ کرنے پر کمپنی جو رقم دیتی ہے کیا وہ حلال ہے؟

    سوال: اینڈرائڈ موبائل کے ذریعے چند کارآمد اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کرنے پر کمپنی کمیشن دیتی ہیں جو ایک ڈالر ہوتی ہیں۔ اس کے بعد کسی کو ڈائریکٹ ممبر بنائے تو تیس فیصد اور ہم نے جسے ممبر بنایا ہے وہ ممبر بنائے تو آٹھ فیصد سات لیول تک دیا جاتا ہے ۔ یعنی میں خود ممبر بنااور سات اپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کئے تو! کمپنی ایک ڈالر مجھے دیتی ہے ، پھر میں نے عمر کو بنایا اور اس نے وہ سات یا آٹھ اپیلیکیشن ڈاونلوڈ کئے تو عمر کو ایک ڈالر اور مجھے تیس فیصد، اب عمر نے زید کو بنایا اور زید نے بھی"تمام اپیلیکیشن ڈاؤنلوڈ کئے تو زید کو ایک عمر کو تیس فیصد اور مجھے آٹھ فیصد اسی طرح زید نے بکر ، بکر نے راشد کو، راشد نے حامد کو حامد نے حمید کو اور حمید نے سالم کو بس یہی تک اگر سالم سلمان کو بناتا ہے تو مجھے کچھ نہیں ملے گا صرف سات لیول تک ہی رقم ملتی ہیں۔ سبھی کو کمپنی کی جانب سے دی گئی اپلیکیشن جیسے flip cart, amazon, google chrome, olx جیسی اپیلیکشن ڈاؤنلوڈ کرنی ہوتی ہیں تبھی رقم ملتی ہیں۔ کمپنی کا مقصد ان کمپنیوں کا فروغ دینا ہے ۔ اگر کسی نے کوئی ممبر نہیں بنایا توبھی کسی کا کمیشن نہیں کٹتا اور اسکواپنی ایک ڈالر کی رقم مل جاتی

    جواب نمبر: 63271

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 198-433/Sn=5/1437 مذکور فی السوال شکل ”ملٹی لیول مارکیٹنگ“ کے اصول کے مطابق ”انکم“ کی ایک شکل ہے، اس شکل میں شرعی اعتبار سے کئی خرابیاں ہیں مثلاً دھوکہ، غرر غیر متعلقہ شرطیں وغیرہ، نیز اس میں بعض ممبران کو بلا کسی محنت کے رقم ملنے کی شرط بھی شامل ہے؛ اس لیے ممبرسازی کے اس سلسلے میں شامل ہو کہ پیسے حاصل کرنا جائز نہیں ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیں: نیٹ ورک مارکیٹنگ، ط: ایفا پبلیکیشنز)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند