• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 20737

    عنوان:

    میں نے خواب دیکھا کہ میں نماز پڑھا رہا تھا، یہ تکبیر تحریمہ سے قبل تھا۔ میں نے مقتدیوں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کواپنی بائیں طرف اور حضرت عیسی علیہ السلام کواپنی دائیں طرف دیکھا ، آپ دونوں پہلی صف میں تھے۔ کسی وقت شبہ ہوا کہ آپ حضرت عیسی علیہ السلام نہیں ہیں بلکہ حضرت مہدی علیہ السلام ہیں، لیکن مجھے ۹۰/٪ یقین ہے کہ یہ حضرت عیسی علیہ السلام ہی تھے۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 20737

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 618=484-4/1431

    تعبیر یہ ہے کہ قیامت کی علاماتِ کبریٰ کا وقت بہت قریب آلگا ہے اور تنبیہ خواب میں یہ ہے کہ اپنی اصلاح ظاہر وباطن کی طرف انتہائی عجلت چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند