• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 174590

    عنوان: گھروں کی بندش کروانا كیسا ہے؟

    سوال: گھروں کی بندش کروانا کیا شرعاً جائز ہے اور اگر جائز ہے تو اس کا صحیح طریقہ کیا ہے؟وضاحت کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں تو عین نوازش ہوگی؟ خیراً کثیرا کثیرا

    جواب نمبر: 174590

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 274-239/M=03/1441

    گھر میں اگر جنات و آسیب کا اثر ہو اور شر سے بچنے کے لئے جائز عمل کے ذریعہ بندش کرائی جائے تو حرج نہیں، میں عامل نہیں ہوں اس لئے طریقہ بتلانے سے معذرت ہے، عورتیں اگر گھروں میں نماز کا اہتمام رکھیں، مرد حضرات بھی نوافل گھر میں پڑھ لیا کریں اور تلاوت وغیرہ کا معمول گھر میں رہے تو گھر خود بخود خبیث جنات و شیاطین کے شر سے محفوظ رہتا ہے باضابطہ اس کے لئے بندش کرانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند