• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 169182

    عنوان: اگر كوئی ملازم کو مہینے کے درمیان فارغ کردے تو تنخواہ كتنے دنوں كی واجب ہوگی؟

    سوال: ایک ملازم کو مالک 13نے تاریخ مہینے کے درمیان میں فارغ کر دیا تو ملازم نے کہا تو مجھے مہینہ پورا کرنے دو یا میری پوری تنخواہ دے دو تو مالک پوری تنخواہ دے دی آیا ملازم کیلیے پورے مہینے کی تنخواہ لینا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 169182

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:584-525/sd=7/1440

     اس مسئلے کا تعلق اجارہ سے ہے ، اگر معاملہ طے ہوتے وقت اس کی صراحت ہوگئی تھی کہ اگر مہینے کے درمیان اجارہ کا معاملہ ختم کیا گیا ، تب بھی پورے ماہ کی تنخواہ ملے گی یا صراحتا معاملہ طے نہیں ہوا تھا؛ لیکن مذکورہ ملازمتوں میں عرف یہی ہے ، تو صورت مسئولہ میں ملازم کے لیے پورے ماہ کی تنخواہ لینا درست ہے ، ورنہ ملازم نے جتنے دن کام کیاہے ، اتنے ہی دن کی تنخواہ کا وہ حقدار ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند