• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161533

    عنوان: خواب میں کرسی پر بیٹھا ہوں اور نیچے زمین پر سانپ لاکھوں کی تعداد میں ہیں

    سوال: (۱) خواب میں کرسی پر بیٹھا ہوں اور نیچے زمین پر سانپ لاکھوں کی تعداد میں ہیں حتی کہ جھمرو میں بھی لٹکے ہوئے ہیں، میں کوشش کرتا ہوں اور ان پر پیر رکھ کر دوڑتا ہوا وہاں سے نکل جاتا ہوں اور وہ مجھے کاٹنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں بچ جاتا ہوں۔ (۲) خواب میں جنگل میں ہوں اور سانپ درختوں پر لٹکے ہوئے ہیں جو کہ میرے کانوں کے پاس ہیں اس سے بھی میں بچ جاتا ہوں۔

    جواب نمبر: 161533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 978-782/B=8/1439

    اس خواب میں اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ آپ کے پیچھے بہت سے دشمن لگے ہوئے ہیں لیکن اللہ کے فضل سے وہ آپ کو نقصان نہیں پہونچا سکیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند