• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 9600

    عنوان:

    ایک خواب کی تعبیر لینی ہے جو میرے بہنوئی نے دیکھا ہے۔ میرے بہنوئی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھاکہ وہ اورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک کمرے میں بیٹھے ہیں۔ کچھ ہی دیر کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اورمیرے بہنوئی دوار سے دوسرے کمرے میں جاتے ہیں۔ وہاں پر کچھ مدرسے کے بچے کھیل رہے ہوتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ اس کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں جہاں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رکتے ہیں وہاں سے زبانی میرے بہنوئی تلاوت شروع کردیتے ہیں اورکچھ پڑھ کر رک جاتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں آگے پڑھو۔ تومیرے بہنوئی کہتے ہیں کہ آگے نہیں آتا ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکراتے ہیں۔ اس کے بعد میرے بہنوئی کچھ دوستوں سے ملتے ہیں تو ان کو کہتے ہیں کہ میرے ساتھ آؤ میں تم کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملواتا ہوں۔ وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔ خیر وہ آتے ہیں اور ملاقات کرتے ہیں لیکن ان کی نظر میں وہ بچوں سے مل رہے ہوتے ہیں (وہ یہ خیال کررہے ہوتے ہیں کہ بچوں سے مل رہے ہیں)۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9600

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2464=2042/ ب

    آپ کے بہنوئی قرآن پاک کی تلاوت نہیں کرتے ہیں یا کم کرتے ہیں، انھیں قرآن پاک برابر تلاوت کرتے رہنے کی طرف تنبیہ فرمائی گئی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند