• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 60444

    عنوان: کسٹم بزنس (محصولات ) کے بارے میں قرآن کیا کہتاہے؟کیا کسٹم کا بزنس حلال ہے یا حرام؟اگر یہ حلال ہے تو کیا والدین اس پیسے کو اپنے داماد کے بزنس میں لگا سکتے ہیں اگرچہ شادی شدہ عورت کے والد ملازم ہوں؟

    سوال: کسٹم بزنس (محصولات ) کے بارے میں قرآن کیا کہتاہے؟کیا کسٹم کا بزنس حلال ہے یا حرام؟اگر یہ حلال ہے تو کیا والدین اس پیسے کو اپنے داماد کے بزنس میں لگا سکتے ہیں اگرچہ شادی شدہ عورت کے والد ملازم ہوں؟

    جواب نمبر: 60444

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 979-979/M=10/1436-U کسٹم بزنس سے مراد اگر مروجہ چنگی لینا ہے تو یہ ظلم اور ناجائز ہے، ایسے کام کی ملازمت مسلمان کے لیے درست نہیں، اور ناجائز آمدنی سے داماد کے لیے ذریعہ معاش کا نظم کرنا بھی صحیح نہیں۔ اگر کسٹم بزنس کی صورت اور طریقہٴ کار سے کچھ اور مراد ہو تو اس کی پوری وضاحت فرماکر سوال دوبارہ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند