• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 160853

    عنوان: كيا جا نماز کو کونے سے موڑنا چاہیے؟

    سوال: گھر میں جانماز جو ہوتی ہے اکثر دیکھا جاتا ہے کہ اس کو موڑ دیا جاتا ہے آگے کی سائڈ سے کونے پر سے، کیا یہ بدعت ہے؟

    جواب نمبر: 160853

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:891-816/M=8/1439

    گھر میں جا نماز کو آگے کی سائڈ سے موڑنا اگر کسی خاص تصور اور عقیدے سے کرتے ہیں تو یہ لغو اور فضول ہے، نماز پڑھ کر جانماز کو کسی بھی سائڈ سے موڑکر رکھ سکتے ہیں، آگے کی طرف سے کونے سے ہی موڑنا ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند