متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 3879
کیا یہ صحیح ہے کہ رات کو سفر کرنا مکروہ ہے؟
کیا یہ صحیح ہے کہ رات کو سفر کرنا مکروہ ہے؟
جواب نمبر: 387901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 77/ م= 77/ م
جی نہیں! رات کو سفر کرنے میں گوئی کراہت نہیں، رات میں سفر کرنا حدیث سے ثابت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی ترغیب بھی فرمائی ہے، اس لیے کہ رات میں مسافت جلدی طے ہوجاتی ہے، حدیث میں ہے : عن أنس رضي اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم: علیکم بالدُّلجة فإن الأرض تُطوی باللیل رواہ أبوداوٴد (مشکاة شریف)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
خواب میں کسی شادی شدہ کی یا خود کی یا کسی عزیز کی شادی ہوتے ہوئے دیکھنا اچھا ہے یا برا؟
میری بیوی نے خواب میں سونے کا سیٹ دیکھا۔ اور وہ پازیب پہن رہی تھی اور پوچھ رہی تھی کہ دایاں والا کون سا ہے اوربایاں والا کون سا ہے۔ وہ پتہ چل گیا۔ اس کے بعد جب اس نے پازیب پہنا تو پوچھ رہی تھی کہ یہ میں نے سیدھی پہنا ہے یا الٹا؟ اسے الٹانظر آتا ہے۔ اس کی کزن کہتی ہے سیدھا ہے۔ لیکن اسے یقین نہیں آتا۔پھر کسی دوسرے سے پوچھتی ہے ۔ وہ بتادیتا ہے کہ الٹاہے۔ پھر وہ اسے سیدھا کردیتی ہے۔ برائے کرم اس کا جواب دیں۔
1094 مناظرکیا اسلام میں کورونا کی ویکسین لینے کی اجازت ہے ؟
4071 مناظرزید کہتاہے کہ اللہ تعالی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب عطافرمایاتھا اور تمام مخلوقات سے زیادہ علم عطافرمایاتھا ، وہ یہ بھی کہتاہے کہ اس علم غیب سے مراد اللہ تعالی کا عطاکردہ ہے ، اللہ تعالی کے بتانے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود سے نہیں جانتے تھے اور اللہ تعالی نے زمین وآسمان میں جو کچھ ہے اس کا علم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عطا فرمادیاتھایہ بعض غیوب کی خبر ہے۔ اگر کل کا لفظ استعمال کریں تو یہاں مخلوق کے مقابلے میں کل کا لفظ استعمال ہوگا، خالق کے مقابلے نہیں ، اور کہتاہے کہ اللہ کے علم غیب سے برابری تو دور نبی کا علم غیب اللہ کے علم غیب سے کچھ نسبت بھی نہیں رکھتاہے، کیونکہ نبی کا علم مخلوق ہے اور خالق کااپنا ذاتی ہے۔ جبکہ بکر کہتاہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے علم غیب عطانہیں فرمایاتھا، علم غیب نہ ذاتی ہوتاہے اور نہ عطائی ، اس میں فرق نہیں کرنا چاہئیاور علم غیب صرف اللہ عزو جل شانہ کے ساتھ مخصوص ہے، اللہ تعالی نے اپنے محبوب بندوں کو بھی غیب کا علم نہیں دیتاہے۔ براہ کرم، اس جانب میری رہ نمائی فرمائیں۔
1641 مناظراگر کوئی شخص خواب میں یہ دیکھے کہ اکثر و بیشتر اس کے جوتے کھوجاتے ہیں ․․․․․یا وہ ننگے پاؤں چلتا ہے تو اس کی تعبیر کیا ہوگی؟
5392 مناظر