• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153657

    عنوان: مجھے ناپاکی کا وہم ہو گیا ہے، مجھے ہر وقت لگتا ہے کہ میں ناپاک ہوں

    سوال: (۱) مجھے ناپاکی کا وہم ہو گیا ہے، مجھے ہر وقت لگتا ہے کہ میں ناپاک ہوں، یہاں تک کہ کسی سے سلام اور مصافحہ کرنے کے بعد بھی لگتا ہے کہ ہاتھ ناپاک ہو گیا ہے۔ اس مسئلہ کا کوئی حل بتائیں۔ (۲) دوسرا مسئلہ ہاتھ پاک ہاتھ کیسے ہوتا ہے، دھو کر یا کچھ پڑھنا بھی پڑتا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ پہلے تیسرا کلمہ پڑھ کر ہاتھ دھونے سے ہاتھ پاک ہوتا ہے۔ براہ کرم مجھے تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 153657

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1306-1213/B=12/1438

    (۱) ایسے وہمی اور شکی آدمی کا کوئی علاج اور کوئی حل نہیں ہے آپ بالکل شک ووہم کی طرف توجہ نہ کریں۔

    (۲) سلام ومصالحہ سے ہاتھ ناپاک نہیں ہوتا، پاک کرنے کی یعنی دھونے کی یا تیسرا کلمہ پڑھنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند