• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 64125

    عنوان: تلفیق کے سلسلے میں

    سوال: میں نے ابن عابدین کے حاشیہ میں پڑھا جس میں لکھا تھا کہ ”تلفیق “جائز ہے؟ اوراس میں شرنبلالی کا قول بھی لکھا ہوا تھا جس میں انہوں نے یہی معنی لیا ہے۔ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 64125

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 514-483/N=5/1437 آپ نے حاشیہ ابن عابدین میں جو کچھ پڑھا،وہ مختصر ہے،تلفیق کے مسئلہ پر آپ عربی میں شیخ عبد الغنی نابلسی  کا رسالہ:خلاصة التحقیق فی بیان حکم التقلید والتلفیق اور علامہ ظفر احمد عثمانی کی فوائد فی علوم الفقہ (اعلاء السنن ۲۰:۲۴۴- ۲۵۹، مطبوعہ: ادارة القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی) کا اور اردو میں جناب مولانا مفتی شبیر احمد صاحب قاسمی، مفتی جامعہ قاسمیہ شاہی مراد آباد زید مجدہ کی کتاب: ایضاح المسالک (دوسرا باب ص ۶۳- ۸۱) کا مطالعہ فرمائیں، انشاء اللہ آپ یہ موضوع اچھی طرح سمجھ لیں گے، غلط فہمی کا شکار نہ ہوں گے،اللہ تعالی آپ کی مدد فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند