• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 54034

    عنوان: خواب میں دیکھا کے میں اپنے پیر بھائی کے ساتھ بہت اُنچے اُنچے ٹاوروں پر بھاگ رہا ہوں

    سوال: میرا تعلق حضرت مولانا شاہ حکیم محمّد اخترصاحب (رح) کے خلیفہ مجاذ بیعت حضرت والا،حضرت کمال صاحب دامت برکاتہم (کراچی) سے ہے ۔ کچھ دن پہلے میں نے خواب میں دیکھا کے میں اپنے پیر بھائی (جوحضرت کے خلیفہ ہیں) کے ساتھ بہت اُنچے اُنچے ٹاوروں پر بھاگ رہا ہوں، میرے پیر بھائی مجھسے اگے اگے بھاگ رہے ہیں، اور کانوں میں قرآن پاک کی تلاوت کی آواز آرہی ہے ۔ میں نے دیکھا کے میرے ساتھ بھی کوئی بھاگ رہا ہے جو مجھے پیچھے کرنا چہتا ہے اور میری قمیض بھی کھنچ رہا ہے ، مجھے گرانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مگر میں اُس کی پروہ کیے بغیر اگے اگے بھاگ رہا ہوں۔ اس کی تابیر بتا دیجیے ۔ اس نالائق کو حضرت والا نے خلافت مجازِ صحبت دی ہوئی ہے ۔

    جواب نمبر: 54034

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1186-810/L=10/1435-U ماشاء اللہ خواب مبارک ہے۔ اگر آپ اپنے شیخ کے بتائے ہوئے اَوراد ووظائف کو پورا کریں گے تو ان شاء اللہ آپ کے درجات بلند ہوں گے اور آپ اپنے معاصرین سے آگے بڑھ جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند