• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 22121

    عنوان: کچھ عرصہ پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اور میرے والد اور والدہ کسی قبرستان میں ہیں، اور میرے کچھ اور رشتے دار بھی ساتھ میں ہیں، اس قبرستان میں قبروں کی حالت بارش کی وجہ سے بہت خراب ہے۔ میرے والد اور والدہ ان قبروں کی مرمت کررہے ہیں۔ میں ان قبروں کی حالت دیکھ کر بہت پریشان ہوجاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ سب مجھ سے دیکھا نہیں جاتا۔ پھر میں گھر واپس آجاتا ہوں اور گھر آکر اپنی قبر کو یاد کرکے اور خوفِ خدا کی وجہ سے بہت روتا ہوں۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بیان فرمادیں۔

    سوال: کچھ عرصہ پہلے میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اور میرے والد اور والدہ کسی قبرستان میں ہیں، اور میرے کچھ اور رشتے دار بھی ساتھ میں ہیں، اس قبرستان میں قبروں کی حالت بارش کی وجہ سے بہت خراب ہے۔ میرے والد اور والدہ ان قبروں کی مرمت کررہے ہیں۔ میں ان قبروں کی حالت دیکھ کر بہت پریشان ہوجاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ سب مجھ سے دیکھا نہیں جاتا۔ پھر میں گھر واپس آجاتا ہوں اور گھر آکر اپنی قبر کو یاد کرکے اور خوفِ خدا کی وجہ سے بہت روتا ہوں۔ برائے مہربانی اس خواب کی تعبیر بیان فرمادیں۔

    جواب نمبر: 22121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):739=578-5/1431

    زیارت قبور کا حکم حدیث پاک میں کیا گیا ہے کیوں کہ اس سے موت اور آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے، خواب میں اشارہ ہے کہ اگر گاہ بگاہ زیارت کا معمول نہیں ہے تو اب سے بنالیں وہاں جاکر صرف مردوں کے احوال سوچیں اور اپنے اندر فکر آخرت پیدا کریں۔ اور قبروں کی ظاہری خستگی سے بھی عبرت پکڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند