• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 37205

    عنوان: سوال براءے امام اعظم رح

    سوال: ایک دوست نے مجھے کہا کہ آپ فقہ احناف والوں کی کتاب "الھدایہ" میں امام اعظم رحمتہ اللہ علیہ کا یہ قول لکھا ہوا ہے کہ "سور کے بالوں سے بنا ہوا دھاگہ چمڑے کی مصنوعات کی سلائی میں استعمال کرنا جائز ہے۔آیا یہ قول صحیح ہے یا نہیں؟اگر یہ قول صحیح ہے تو اس کا حوالہ بھیج دیں۔

    جواب نمبر: 37205

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 304=249-3/1433 پہلے آپ اپنے دوست سے ہدایہ کی بعینہ عربی پوری عبارت لکھکر بھیجیں آگے پیچھے کی عبارت بھی دیکھ کر لکھیں۔ پھر یہ بھی دیکھ لیں کہ یہ قول راجح ہے یا قولِ مرجوح ہے، اس کے بعد ہم جواب تحریر کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند