• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170748

    عنوان: کسٹم ڈیوٹی کی رقم کو سرکاری بینک کے سود سے ادا كرنا؟

    سوال: میں نے ایک گھڑی چین سے آن لائن منگائی تھی، انڈیا میں اس گھڑی پر 1060روپئے کسٹم ڈیوٹی لگی ہے، اب کیا میں اس کسٹم ڈیوٹی کی رقم کو سرکاری بینک کے میرے بینک اکاؤنٹ کے سود کی رقم سے ادا کرسکتاہوں؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 170748

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:846-735/sd=11/1440

    کسٹم ڈیوٹی میں جتنی رقم سرکار کی طرف سے کٹی ہو، یعنی سرکاری محکمہ میں جمع کی گئی ہو، اسی کے بقدر سرکاری بینک سے ملنے والی سودی رقم استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند