• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 32320

    عنوان: میں نے خواب میں اپنے ہاتھ سے چار بکرے کی قربانی کرتے ہوئے دیکھا اور اس کے بعد ایک جوان...

    سوال: میں نے خواب میں اپنے ہاتھ سے چار بکرے کی قربانی کرتے ہوئے دیکھا اور اس کے بعد ایک جوان لڑکے کو لٹاکے چھری چلا رہا ہوں ، لیکن کچھ نہیں ہو رہا ہے اور وہ لڑکا کچھ کہہ رہا ہے جسے میں سمجھ نہیں پارہا ہوں۔ اتنے میں آنکھ کھل جاتی ہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 32320

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 789=659-6/1432 پہلے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اپنے حلال مال میں سے کچھ اللہ کی راہ میں صدقہ کردے۔ اور دوسرے خواب کی تعبیر یہ ہے کہ آپ کوئی غلط کام کرنا چاہتے ہیں اس میں آپ کو کامیابی حاصل نہیں ہورہی ہے۔ خدارا اس سے باز آئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند