• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 41893

    عنوان: خواب میں شیطان كو اگلی صف میں كودتے دیكھنا

    سوال: حضرت میں نے خواب دیکھا کہ میں مسجد میں جماعت سے نماز پڑھ رہا ہوں، جب سجدے میں گیا تو میری پیٹھ پر ایک شیطان کودا اور اگلی صف والوں پر گر گیا ، لوگ چلانے لگے کہ مسجد میں شیطان آگیا ۔ براہ کرم، تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 41893

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1499-1499/M=11/1433 تعبیر یہ ہے کہ صف میں جہاں خالی جگہ ملے وہاں کھڑے ہوجانا چاہیے، مزاحمت نہ کرنی چاہیے، اس سے لوگوں کو اذیت ہوتی ہے، اور نماز میں خشوع وخضوع برقرار رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند