• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 56640

    عنوان: قبلہ دو ہیں كیا؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ قبلہ دو ہیں کیا ؟ایک تو قبلہ اول جو مکہ میں ہے جو مغربی جانب ہے، اور ایک چھوٹا قبلہ جو شمال کی جانب ہے تو کیا شمال کی جانب پیر کرکے سونا حرام ہے کیا؟کیا دوسرا قبلہ بھی ہے ؟ تو ادھر کیا ہے؟ذرا بتائیں اور میرے لیے دعا کریں۔

    جواب نمبر: 56640

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 80-103/L=1/1436-U قبلہ ایک ہی ہے جومغرب کی سمت ہے، اور اسی کی طرف پیر کرکے سونا مکروہ ہے، قبلہ جانب شمال نہیں ہے کہ سوتے وقت اس کی طرف پیر کرنا مکروہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند