متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 20889
خواب میں دیکھا کہ مرحوم والد کے سرہانے ایک سانپ بیٹھا ہے، بھائی کو اس بارے میں اطلاع دی، اس نے جا کر دوسرا سانپ دریافت کیا ، گویا دوسانپ چھپے بیٹھے تھے۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔
خواب میں دیکھا کہ مرحوم والد کے سرہانے ایک سانپ بیٹھا ہے، بھائی کو اس بارے میں اطلاع دی، اس نے جا کر دوسرا سانپ دریافت کیا ، گویا دوسانپ چھپے بیٹھے تھے۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔
جواب نمبر: 2088901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 671=527-4/1431
والد مرحوم کے چھوڑے ہوئے مال مرحوم کے ورثہ کی طرف سے کچھ گڑبڑ ہے یہ تو تعبیر ہے اور تنبیہ خواب میں یہ ہے کہ میراث اور دیگر امور میں شرعی حکم معلوم کرکے ایک دوسرے کے حقوق کی ادائیگی پہلی فرصت میں کردینا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے کچھ ایسا خواب دیکھا کہ میں اور میرے ایک جاننے والے جن کی عمر پچاس سے ساٹھ سال ہے دونوں ایک کشتی کی طرح سے چیز میں جھیل میں گھوم رہے ہیں جھیل کے بیچ میں کچھ خشک جگہ بھی ہے۔ جھیل کا پانی صاف ہے اور کچھ لوگ اچھی عمر کے داڑھی والے پانی کے کنارے چل رہے ہیں اس سے مجھآ اندازہ ہوتاہاے کہ پانی گہرا نہیں۔ دن کے وقت ہے اورسورج کی کافی روشنی ہے۔ پھر اچأنک منظر تبدیل ہوتاہے اور میں خود کو پانی کے اندر دیکھتا ہو۔ یہ بانی اتنا صاف بھی نہیں اوراس میں کچھ جانور بھی ہیں۔ کچھ مچھلی کچھوئے وغیرہ پھر میرا بھائی آتا ہے اور وہ ایک مچھلی کو پاؤں سے دھکا دیتا ہے۔ پھر وہ جو کچھا سا تھأ وہ میرے پیچھے پڑ جاتا ہے میں اس سے بھاگتاہوں اور تھوڑا ڈرتا ہوں اب وہ پوری انسانی شکل میں ہوتاہ ے وہ مجھے پکڑتا ہے اور پھر مجھآ خیال آٹا ہے کہ یہ مشرک ہے تو میں اس کو قتل کرنے کی کوشش کرتاہوں۔ ہم کچھ اونچائی سے نیچائی پرگرتے ہیں۔ اورمیں اس کی گردن توڑ کر اس کو مار دیتاہوں۔ اس کا کچھ خون بھی نکلتا ہے۔ تعبیربتادیں۔
1446 مناظركیا انبیاء اور صحابہ كے لیے دعا ایصال ثواب كرسكتے ہیں؟
2500 مناظرمیں
نے ایک خوا ب دیکھا کہ میں سورہ کافرون پڑھ رہا ہوں اور مجھ کو یاد نہیں ہے کہ میں
کتنی مرتبہ پڑھ رہا ہوں لیکن جوں جوں میں زیادہ سے زیادہ پڑھتا جارہا ہوں تو میں
نے چلانا شروع کیا لیکن میں وہاں رکا نہیں۔ میں تلاوت کرنا جاری رکھتاہوں اور چلانا
جاری رکھتا ہوں اور جب میں بیدار ہوا تو میں چلا رہا تھا۔صرف میری آنکھیں بھیگی
ہوئی تھیں۔ برائے کرم اس خوا ب کی تعبیر عنایت فرماویں۔
بندے نے ایک خواب دیکھا ہے برائے کرم تعبیر
بتائیں۔ بندہ تقریباً چھ سات برس سے دعوت و تبلیغ کی محنت سے وابستہ ہے اور ہمیشہ
گناہوں سے بچنے کی فکر میں رہتاہے۔ الحمد للہ ثم الحمدللہ شریعت کا پابند ہی، عمر
چھبیس سال ہے ،نام مدثر احمد ہے۔ خواب دیکھا کہ میری ماں زمین پر بیٹھی ہیں میں
کرسی یا پلنگ پر بیٹھا ہوں۔ ماں مجھے پینے کے لیے دودھ دیتی ہیں میں پینے سے پہلے
حمداً کثیرا طیبا مبارکا فیہ پڑھ کر پی لیتا ہوں۔ پھر دوبارہ ایک گلاس دودھ دیتی ہیں
میں اس گلاس میں سے صرف ایک گھونٹ صرف حمداً کہہ کر پیتا ہوں۔ پیتے ہی میری روح
اللہ کھینچ لیتا ہے۔ مجھے خواب میں محسوس ہوا کہ میری روح کھینچتے ہی دودھ کا گلاس
ہاتھ ہی میں رہتا کہ میرا بدن ایک سمندر میں جاگرتا ہے۔
میں
آپ سے ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتی ہوں میں ایک آفس میں نوکری کرتی ہوں میں نے
رات کے دو بجے کے بعد تین بجے سے پہلے دیکھا کہ میں آفس میں ہوں اور وہاں پر ایک
مانگنے والی عورت آتی ہے اور مجھ سے پیسے مانگ رہی ہے۔ جب میں اس کو منع کرتی ہوں یعنی
کہتی ہوں کہ پیسے نہیں ہیں تو وہ میرا ہاتھ پکڑ کر میرا خون چوسنے کی کوشش کرتی
ہے۔ تب ہماری آفس میں ایک صاحب ہیں( جو آفس کے کافی پرانے ملازم ہیں اور وہ یہاں
پر بچپن سے آتے ہیں او ریہاں پر وہ کلرک کے کام کے علاوہ او ربھی بہت ساری ذمہ داریاں
نبھاتے ہیں) وہ آتے ہیں اورمیرا ہاتھ اس عورت سے چھڑا کر مجھے دور ہٹادیتے ہیں۔
پھر اس کو غصہ کرکے بھیج دیتے ہیں۔ مہربانی فرماکر میرے اس خواب کی تعبیر بتادیجئے،
میں بہت پریشان ہوں۔