• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12770

    عنوان:

    کیا کوئی شخص منحوس ہوسکتا ہے؟ (۲)خوش بخت ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ (۳)نیک مردوں کے لیے نیک عورتیں اس طرح کا مضمون قرآن میں ہے اس کا کیا مطلب ہے؟

    سوال:

    کیا کوئی شخص منحوس ہوسکتا ہے؟ (۲)خوش بخت ہونے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ (۳)نیک مردوں کے لیے نیک عورتیں اس طرح کا مضمون قرآن میں ہے اس کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 12770

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 797=797/م

    (۱) حدیث کے مطابق نحوست (بدشگونی) کوئی چیز نہیں ہے، یعنی اس کا ثبوت اور وجود نہیں، لہٰذا بدشگونی کے طور پر کسی کو منحوس سمجھنا غلط ہے۔

    (۲) گناہوں سے اجتناب اوراعمال صالحہ کی پابندی۔

    (۳) مطلب یہ ہے کہ نیک عورتیں نیک مردوں کے لائق اور مناسب ہوتی ہیں، اور گندی اور بری عورتیں گندے مردوں کے لائق ہوتی ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند