• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 170441

    عنوان: مردوں کو خواب میں دیکھنا

    سوال: اگر کوئی مرا ہوا شخص خواب میں ہمارے گھر میں آکر روٹی کھائے اور اپنی بہن سے پیسہ مانگے تو اس کی کیا تعبیر ہوگی ؟

    جواب نمبر: 170441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 991-853/L=09/1440

    مرحوم کے اہل خانہ کو چاہئے کہ مرحوم کے لئے اعمال خیر صدقہ ، زکاة تلاوتِ قرآن وغیرہ کرکے اس کا ثواب مرحوم کو پہونچا دیا کریں، مرحوم ظاہری پیسوں وغیرہ کا محتاج نہیں ہوتا اس کو ایصال ثواب کی ضرورت ہوتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند