• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 6192

    عنوان:

     کیا بیوی کے انتقال کے بعد میں بیوی اپنے شوہر کے لیے غیر محرم ہوجاتی ہے جب کہ وہی بیوی اس کوجنت میں بھی ملے گی؟

    سوال:

     کیا بیوی کے انتقال کے بعد میں بیوی اپنے شوہر کے لیے غیر محرم ہوجاتی ہے جب کہ وہی بیوی اس کوجنت میں بھی ملے گی؟

    جواب نمبر: 6192

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 547=547/ م

    جی ہاں، بیوی کے انتقال کے بعد اپنے شوہر کے حق میں غیر محرم (اجنبیہ) ہوجاتی ہے کما في رد المحتار: إذا ماتت فلا یغسلہا لانتہاء ملک النکاح لعدم المحل فصار أجنبیاً رہی بات کہ وہی بیوی اس کو جنت میں ملے گی تو اس سلسلے میں اتنا عرض ہے کہ اخروی زندگی کے احکام جداگانہ ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند