• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 50334

    عنوان: میں نکاح اپنے گھروالوں اور لڑکی کے گھروالوں کی موجودگی میں کرنا چاہتاہوں، لیکن دوسرے خاندان والوں کو نہیں بتانا چاہتا

    سوال: (۱) میری منگنی دسمبر 2012 میں ہوئی اور شادی ان شاء اللہ دسمبر 2014 میں ہوگی ، میرا سوال یہ ہے کہ میں ابھی نکاح کرنا چاہتاہوں یعنی نکاح ابھی کرلوں دسمبر 2013 میں اور رخصتی دسمبر 2014 میں ہو،تاکہ میں اپنی منگیتر سے بات کرسکوں اور مل سکوں؟ میری اس مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں۔ (۲) میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نکاح اپنے گھروالوں اور لڑکی کے گھروالوں کی موجودگی میں کرنا چاہتاہوں، لیکن دوسرے خاندان والوں کو نہیں بتانا چاہتا اور رخصتی والے دن پھر سارے خاندان والے کی موجودگی میں ایک اور نکاح اسی لڑکی (اپنی بیوی) سے کرلوں تاکہ سب کو پتا چل جائے نکاح کے بارے میں تو میں ایسا کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 50334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 296-271/H=2/1435a-U (۱) جس قدر جلد ہوسے نکاح ضرور کرلیں۔ (۲) ایسا ہرگز نہ کریں بلکہ پہلی ہی مرتبہ میں نکاح خوب مشتہر کرکے کرلیں، دوبارہ نکاح نہ کریں، اگر سب خاندانوں کے لوگوں کو بنانا ہی مقصود ہے تو رخصتی کے وقت میں سب کے سامنے اعلان کردیں کہ ایک سال قبل ہمارا نکاح ہوچکا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند