• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 9231

    عنوان:

    اگر لڑکا اورلڑکی دو آدمیوں کے سامنے کہیں کہ میں نے تم سے نکاح کیا اور لڑکی نے کہا کہ میں نے قبول کیا ۔ کیا اس طرح نکاح ہوجاتاہے؟ اگر ہو جاتا ہے تو کیا ہم بستری کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    اگر لڑکا اورلڑکی دو آدمیوں کے سامنے کہیں کہ میں نے تم سے نکاح کیا اور لڑکی نے کہا کہ میں نے قبول کیا ۔ کیا اس طرح نکاح ہوجاتاہے؟ اگر ہو جاتا ہے تو کیا ہم بستری کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 9231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2097=1927/ د

    دو مسلمان بالغ مردوں کے سامنے لڑکے لڑکی میں سے ایک ایجاب دوسرا قبول کرے اور دونوں گواہ ان کے الفاظ کو سن لیں تو نکاح شرعاً درست ہوجائے گا۔ لیکن بغیر والدین اور سرپرستوں کو اطلاع کیے اس طرح نکاح کرنا شرعاً پسندیدہ نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند