معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 36645
جواب نمبر: 3664501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ل): 291=184-2/1433 مہر فاطمی کی مقدار ڈیڑھ کلو 30 گرام 900 ملی گرام چاندی ہے، بوقت ادا مہر اتنی مقدار چاندی کی جو قیمت بنتی ہو اسے دیدیا جائے، ہمبستری سے پہلے مہر کی ادائیگی لازم نہیں، تاہم اگر مہر میں معجل (فوری ادائیگی) کی شرط ہے تو ادائیگی میں جلدی کرنی چاہیے، مہر ادا نہ کرنے کی صورت میں بیوی کو صحبت سے منع کرنے کا حق ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا
میری نانی کی بہن میرے لیے محرم ہے؟
کیا منگنی کے لیے ضروری ہے کہ کوئی تقریب منعقد کی جائے اور انگوٹھی پہنائی جائے یا صرف بات پکی کرلینے سے منگنی ہوجاتی ہے؟ کیوں کہ میری منگنی کناڈا میں ہے اور میری کوئی مناسب تقریب نہیں ہوئی صرف فون پر بات پکی ہوئی ہے، تو کیا میری منگنی ہوجائے گی؟ (۲) کیا اپنی منگیتر کے حصہ کی قربانی کرسکتے ہیں؟ یہ اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ منگیتر سے پکا رشتہ نہیں ہوتا ہے، تو کیا اسلام میں اس چیز کی اجازت ہے کہ اپنی منگیتر کے حصہ کی قربانی کی جائے؟
4088 مناظرمیرا ایک دوست جس کی شادی ہوئے ایک سال ہوگیا ہے او رجون 2009میں اس کے یہاں پہلی ولادت ہونے والی ہے، وہ ایک عجیب حالت کا شکار ہے۔ وہ شروع سے یہ محسوس کررہا تھا کہ اس کی بیوی شادی سے پہلے کسی اور لڑکے کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے ماں باپ کو وہ لڑکا پسند نہ ہونے کیوجہ سے یہ شادی نہیں ہوپائی۔ آج سے ایک مہینہ پہلے اس کی بیوی نے اس کے سامنے یہ بات قبول کرلی کہ شادی سے پہلے وہ ایک لڑکے کو پسند کرتی تھی اور اس کے ساتھ کالج میں آنا جانا تھا اوردوسری جگہ گھومتی بھی تھی۔ اب میرے دوست کا مسئلہ یہ ہے کہ اس نے آج تک کسی لڑکی کو اپنی بیوی کے علاوہ چھوا تک نہیں او رنہ کبھی کسی لڑکی سے اس طرح تنہائی میں ملا ۔تو وہ یہ حقیقت جاننے کے بعد بہت پریشان ہے کہ اس کی بیوی شادی سے پہلے کسی اور لڑکے کو پسند کرتی تھی او راس کے ساتھ گھومتی او رتنہائی میں ملتی تھی اس کو کسی نے کہا کہ اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ نیک عورت نیک مردوں کے لیے اور بری عورت برے مردوں کے لیے ہے، تو پھر اس کے ساتھ ایسا کیوں ہوا؟ کیا اس کو اپنی بیوی کو طلاق دے دینا چاہیے؟ علمائے کرام اس بارے میں کیا فرماتے ہیں۔
3969 مناظرمیرا شوہر بریلوی ہے اور میں بریلوی نہیں
ہوں۔ جب میں نے اس سے شادی کی او رمیں نے ان کے ساتھ چال سال گزارا تو مجھے معلوم
ہوا کہ وہ غلط ہے اگر میں اس کی پیروی کروں گی تو میں اسلام سے بغاوت کروں گی۔ وہ
مزاروں پر جاتا ہے اور ختم شریف دیتا ہے اور وہ بریلوی عقائد کی پیروی کرتا ہے اور
مجھ سے بھی ایسا کرنے کو کہتاہے۔ کیا میں اور میرا لڑکا اس کے ساتھ رہ سکتے ہیں؟ میں
اس کے لیے کیا کروں۔ برائے کرم کرم مجھ کو اس کے بارے میں بتائیں۔
كتنی مقدار میں كسی عورت كا دودھ پی لینے سے رضاعت ثابت ہوجاتی ہے؟
3567 مناظر