• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 51848

    عنوان: سادگی کے ساتھ نکاح کرنے کے بارے میں عربی میں کتابوں کے نام بتائیں جس میں حدیث کے ساتھ ہو میرے عربی دوست کوچاہیے۔

    سوال: سادگی کے ساتھ نکاح کرنے کے بارے میں عربی میں کتابوں کے نام بتائیں جس میں حدیث کے ساتھ ہو میرے عربی دوست کوچاہیے۔

    جواب نمبر: 51848

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 525-454/D=5/1435-U سادگی والا نکاح وہی ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی ازواج مطہرات اور بنات طاہرات کے سلسلہ میں ثابت ہے، نیز صحابہ وصحابیات سے جو نکاح ثابت ہے، لہٰذا اس سلسلہ میں سیرت کی کتابوں، نیز صحابہٴ کرام کے حالات پر جو کتابیں لکھی گئی ہیں ان کا مطالعہ مفید ثابت ہوگا، ویسے ایک حدیث میں اس کی طرف اشارہ ملتا ہے: أفضل النکاح برکة أیسرہ موٴونة․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند