• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 66359

    عنوان: کیا میں گھروالوں کی اجازت کے بغیر شادی کرسکتاہوں؟

    سوال: میری عمر ۳۲ سال ہے، میری منگنی ہوچکی ہے اور میں جلد ہی سادگی کے ساتھ شادی کرناچاہتاہوں، مگر میرے گھروالے بغیر کسی وجہ کے تاخیر کررہے ہیں، اور بہت زیادہ پیسے جمع کرنے کی پلاننگ کررہے ہیں، میری ملازمت ہے اور گھروالوں سے دور رہتاہوں، مجھے شریک حیات کی ضرورت ہے، چونکہ میں گناہ سے بچنا چاہتاہوں، اب مجھے کیا کرنا چاہئے؟ کیا میں گھروالوں کی اجازت کے بغیر شادی کرسکتاہوں؟

    جواب نمبر: 66359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1025-1003/H=10/1437

    آپ اپنے گھر والوں کے سامنے اپنی ضرورت کا اظہار کیجئے، اور جلد از جلد شادی کرانے کے لیے کہئے، اگر اس کے بعد بھی وہ بلا وجہ شادی میں تاخیر کرے تو اس صورت میں آپ کے لیے گھر والوں کی اجازت کے بغیر شادی کرنے کی گنجائش ہوگی، لیکن پہلے آپ اپنے گھر والوں سے اجازت لینے کی حتی الامکان کوشش کیجئے، کیونکہ ان کی اجازت کے بغیر شادی کرنے سے بعد میں جھگڑا ہو سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند