• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 58645

    عنوان: بریلوی یا جماعت اسلامی میں شادی کرنا

    سوال: بریلوی /رضاخانی ، جماعت اسلامی (مودودی فرقہ) میں خود شادی کرنایا بہن یا بیٹی کی شادی کرانا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 58645

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 497-506/H=6/1436-U

    اگر نکاح کے بعد شوہر اور بیوی نے یا بہن بیٹی نے ہاں میں ہاں ملاکر باطل کو اختیار کیا اور حق کو ترک کردیا تو دینی لحاظ سے بڑا نقصان ہوگا، دنیا وآخرت میں سخت خسارہ کا اندیشہ ہے، اگر اختلاف کی وجہ سے شوہر وبیوی کے مزاج میں توافق نہ ہوا تو زندگی کے ضیق وتنگی میں مبتلا رہنے کا خطرہ ہے، اور بھی مفاسد کے پیش آنے کا قوی احتمال ہے کہ جن کی وجہ سے مصالح نکاح کا برقرار رہنا دشوار ہے، حاصل یہ کہ مذکور فی السوٴال دونوں فرقوں میں نکاح کرنے سے احتراز چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند