• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 25596

    عنوان: کیا لو میرج اسلام میں جائز ہے یا نہیں؟ میں نے ایک لڑکی سے پیار کیا گھر والوں کو منایا لیکن گھر میں نہیں معلوم کہ وہ پسند کی ہوئی لڑکی ہے۔گھر والوں نے مان لیا اور میری شادی ۱۹/ستمبر کو ہے۔ کیا یہ شادی جائز ہے یانہیں، برائے کرم جلدی جواب عنایت فرماویں۔

    سوال: کیا لو میرج اسلام میں جائز ہے یا نہیں؟ میں نے ایک لڑکی سے پیار کیا گھر والوں کو منایا لیکن گھر میں نہیں معلوم کہ وہ پسند کی ہوئی لڑکی ہے۔گھر والوں نے مان لیا اور میری شادی ۱۹/ستمبر کو ہے۔ کیا یہ شادی جائز ہے یانہیں، برائے کرم جلدی جواب عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 25596

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1514=1078-10/1431

    شادی سے پہلے لڑکے اور لڑکی کا باہم معاشقہ کرنا جائز نہیں، البتہ اگر عشق کے بعد اس لڑکی سے نکاح ہوجائے تو جائز ہے، اس نکاح پر حرام ہونے کا حکم نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند