• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 41488

    عنوان: کیا بھانجے کا ممانی سے نکاح جائز ہے؟

    سوال: میرے چچا کی اچانک وفات ہوگئی جب ان کااکلوتابیٹاتین ماہ کا تھا۔اس کے بعد چچی کے والدین نے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کادوبارہ نکاح کرنا چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں مجھ سمیت میرے چچا زاد بھاتی اورپھوپھی زاد بھائی پروالدین کیطرف سے دباوَ ڈالا گیاکہ ان سے شادی کے لئے رضامند ہوں۔میں رضامند نہیں ہوا۔مگرمیرا چچازاد بھائی اورپھپھو کابیٹاراضی ہوگیا۔پھر آخر میرے پھپھو کے پیٹے کی شادی ان سے کردی گئی۔یعنی بھانجے کی شادی ممانی سے ہوئی۔میرا آپ سے سوال ہے کہ کیایہ شرعی طورپردرست ہے؟

    جواب نمبر: 41488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1524-508/H=10/1433 ممانی محرمات میں سے نہیں ہے، پس اس سے بعد عدت وفات نکاح شوہر کے بھانجہ کا درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند