• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 147502

    عنوان: فون کے ذریعے نکاح کا گواہ بننا؟

    سوال: دولہا اور دلہن ایک دوسرے کے سامنے ہو اور گواہ فون پر ہو تو کیا نکاح درست ہوجاتاہے؟ شریعت کے مطابق ایجاب و قبول ہوتاہے اور گواہ کو معلوم ہے کہ وہ گواہ کا کردا ر ادا کررہے ہیں۔

    جواب نمبر: 147502

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 301-279/Sn=4/1438

     صحت نکاح کے لیے گواہوں کا متعاقدین (لڑکا اور لڑکی یا ان کے وکیل) کی مجلس میں بجسدہ موجود ہونا ضروری ہے، فون پر موجود ہونا کافی نہیں ہے اگرچہ وہ بہ ذریعہ فون ایجاب وقبول کو سنتے ہوں؛ لہٰذا مذکور فی السوال طریقے پر جو نکاح کیا جائے وہ شرعاً صحیح اور منعقد نہ ہوگا۔ (دیکھیں: چند اہم عصری مسائل، ۱/ ۲۳۰، ط: مکتبہ دارالعلوم دیوبند)

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند