• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36293

    عنوان: دو نکاح

    سوال: میرے والدین میری شادی کرا رہے ہیں مگر میں کسی سے وعدہ کیا ہوں شادی کا تو کیا میں دو شادی کر سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 36293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 211=211-2/1433 دو شادی کرنا ممنوع نہیں ہے لیکن دو بیویوں کے حقوق مساوی طور پر ادا کرنا ایک مشکل امر ہے، عوماً حق تلفی ہوہی جاتی ہے، اگر عدل و انصاف نہ ہوسکے تو قرآن کا حکم یہ ہے کہ ایک ہی پر اکتفاء کرو فإِن خِفْتُمْ أنْ لاَّ تعدِلُوا فواحدةً (نساء) پھر اپنی پسند پر والدین کی پسند کو ترجیح دینا خیر وبرکت کا ذریعہ ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ والدین جہاں شادی کرانا چاہتے ہیں، صرف اسی پر اکتفا کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند