• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 22376

    عنوان: عام طورپر ہر کوئی کہے گا کہ شادی سے پہلے دولہا کے لیے دلہن کو ایک نظر دیکھنا ہے اور اسی طرح دلہن کے لئے دولہا کو ایک نظر دیکھنا ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟ اگر نہیں تو پھر شریعت کے مطابق صحیح طریقہ کیا ہے؟

    سوال: عام طورپر ہر کوئی کہے گا کہ شادی سے پہلے دولہا کے لیے دلہن کو ایک نظر دیکھنا ہے اور اسی طرح دلہن کے لئے دولہا کو ایک نظر دیکھنا ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟ اگر نہیں تو پھر شریعت کے مطابق صحیح طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 22376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):880=628-6/1431

    جس طرح لڑکے کو اس بات کی اجازت ہے کہ وہ اپنی ہونے والی بیوی کو ایک نظر دیکھ لے اسی طرح لڑکی کے لیے بھی اپنے ہونے والے شوہر کو ایک نظر دیکھ لینے کی گنجائش ہے: ولو أراد أن یتزوج امرأة فلا بأس أن ینظر إلیہا وإن خاف أن یشتہہیا لقولہ علیہ الصلاة والسلام للمغیرة بن شعبة حین خطب امرأة انظر إلیہا فإنہ أحری أن یودم بینکما․․․ وہل یحل لہا أن تنظر للمخاطب مع خوف الشہوة لم أرہ والظاہر نعم للاشتراک في العلة المذکورة في الحدیث السابق بل ہي أولی منہ في ذلک لأنہ یمکنہ مفارقة من لا یرضاہا بخلافہا (شامي: ۹/۵۳۲، ط؛ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند