• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 57081

    عنوان: میری ایک مسلم لڑکی سے منگنی ہوئی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا منگنی کے بعد اگر مجھے لڑکی کے ساتھ آرام و اطمینان محسوس نہ ہو تو منگنی توڑدینا جائز ہے؟کیا منگنی توڑنا اسلام میں گناہ ہے؟براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: میری ایک مسلم لڑکی سے منگنی ہوئی ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا منگنی کے بعد اگر مجھے لڑکی کے ساتھ آرام و اطمینان محسوس نہ ہو تو منگنی توڑدینا جائز ہے؟کیا منگنی توڑنا اسلام میں گناہ ہے؟براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 230-192/D=3/1436-U منگنی ایک طرح کا وعدہ ہے، المومن إذا وعد وفا اگر کوئی معقول بڑی وجہ یا شرعی عذر وعدہ پورا کرنے میں رکاوٹ نہ ہو تو وعدہ کا پورا کرنا ایمان وشرافت کی علامت ہے اوربلاوجہ کے خلاف وعدہ کرنا دل شکنی اور اضرار کی بنا پر موجب گناہ ہوسکتا ہے۔ آپ اپنے معاملہ میں سمجھ دار خیرخواہ سے مشورہ کریں اور اللہ تعالیٰ سے استخارہ بھی سات روز تک کریں پھر کوئی فیصلہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند